بائیڈن نے اقتدارکے آخری دن 5 سزا یافتہ قیدیوں کو معافی دے دی، ڈاکٹر عافیہ کا نام شامل نہیں

0 5

امریکی صدر جو بائیڈن نے اقتدار کے آخری دن پانچ سزا یافتہ قیدیوں کو معافی دے دی، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام معافی پانے والوں میں شامل نہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے 2 سزا یافتہ افراد کی سزاؤں کی مدت میں تبدیلی بھی کی ہے۔

معافی پانے والوں میں ڈیرل چیمبرز، مارکس موسیہ، رویداتھ راگبیر، ڈان لیونارڈ اورکیمبا اسمتھ شامل ہیں۔

امریکی صدر نے رابن پیپلز اور مشیل ویسٹ کی سزاؤں میں کمی کردی ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے کل امریکی صدر جوبائیڈن سے معافی کی درخواست کی تھی۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا میں ایک متنازع عدالتی فیصلےکے باعث 86 سالہ سزا کاٹ رہی ہیں۔

اپنے وکیل کے ذریعے برطانوی میڈيا سے خصوصی گفتگو میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ‘مجھے امید ہےکہ میں بھلائی نہیں گئی اور مجھے امید ہےکہ ایک دن مجھے رہا کر دیا جائےگا، میں ناانصافی کا شکار ہوں، میرے لیے ہر دن اذیت ہے، یہ آسان نہیں ہے، ان شاء اللہ ایک دن میں اس عذاب سے آزاد ہو جاؤں گی’۔

ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل کلائیو اسٹافورڈ بھی صدارتی معافی کے لیے پرامید تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن یہاں تک کہ ٹرمپ انتظامیہ سے بھی معافی ملنےکا امکان ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر جوبائيڈن کے دور صدارت کا آج آخری دن تھا اورکل یعنی 20 جنوری کو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف اٹھائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.