پاکستان کی داخلی سیاست کے رنگ اب واشنگٹن کی سڑکوں پر بھی نظر آنے لگے۔
پی ٹی آئی امریکا کے حامیوں کی احتجاجی مہم کے جواب میں بانی پی ٹی آئی عمران کے خلاف واشنگٹن میں مہم جاری ہے۔
واشنگٹن کی سڑکوں پر ڈیجیٹل پوسٹرز والے ٹرک گشت کرتے نظر آنے لگے اور ان ڈیجیٹل پوسٹرز پر بانی پی ٹی آئی کے طالبان اور اسامہ بن لادن کے حق مں دیے گئے بیانات تحریر ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق امریکی صدر کی تقریب حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی لیکن اس سے دو روز قبل ہی ڈیجیٹل پوسٹرز والے ٹرک کیپیٹل ہل اور دیگر مقامات پر گشت کرتے دیکھے گئے۔