غزہ میں جنگ بندی کے آغاز کے ساتھ ہی گزشتہ 15 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت رک چکی ہے اور بے گھر فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹنا شروع ہوگئے۔
اپنے علاقوں کو لوٹنے والے فلسطینیوں کو جہاں تباہ حال عمارتیں اور مکانات نظر آئے وہیں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں تباہ ہونے والا اسرائیلی ساز و سامان بھی نظر آیا۔
فلسطینیوں نے سوشل میڈیا پر تباہ شدہ اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں اور بلڈوزروں کی تصاویر شیئر کیں۔