نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیردفاع کو سینیٹ میں توثیق کیلئے پیشی پر ڈیموکریٹس کے سخت الزامات کا سامنا پڑگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیٹ میں توثیق کیلئے پیشی پر نامزد وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو نااہل اورناموزوں قراردے دیا گیا۔
4 گھنٹے تک جاری سماعت میں پیٹ پر تمام مسلمانوں کو قتل کرنے سے متعلق بیان، خاتون پر جنسی حملے اورپھر رقم دے کر عدالت سے باہر سمجھوتہ کرنے، فوج میں خواتین کے کردار کی مخالفت کرنے پر تند وتیز سوالات کی بوچھاڑ کی گئی۔
سینیٹ میں نامزد وزیردفاع کو شراب نوشی کی لت میں مبتلا قرار دیا گیا جس پر ہیگسیتھ نے الزامات رد کردیے۔
دوسری جانب ری پبلکن سینیٹرز کی جانب سے پیٹ ہیگسیتھ کی تعریف کی گئی جب کہ نامزد وزیردفاع کی توثیق کیلئے ووٹنگ اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔