امریکا ، چھوٹا طیارہ گھر پر گرنے سے 3 افراد زخمی

طیارہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، 2 منزلہ مکان خالی تھا

0 69

آسٹن(شوریٰ نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گھر پر گرنے سے 3 افراد زخمی،طیارہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، 2 منزلہ مکان خالی تھا۔ طیارہ گرنے کا واقعہ جارج ٹاؤن میں پیش آیا۔ طیارے میں سوار تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جارج ٹاؤن فائرڈپارٹمنٹ کے مطابق طیارہ گرنے سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ 2 منزلہ مکان خالی تھا۔ جائے حادثہ پرکارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس حکام کے مطابق طیارہ گرنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ عوام کو جائے حادثہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.