پاکستانی نژاد برطانوی رکن اسمبلی نے ملازمین بہبود کا بل منظور کرالیا

برطانوی رکن اسمبلی یاسمین قریشی نے پرائیوٹ ممبرز ڈے پر بل پیش کیا

0 65

لندن(شوریٰ نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی رکن اسمبلی نے ملازمین بہبود کا بل منظور کرالیا،برطانوی رکن اسمبلی یاسمین قریشی نے پرائیوٹ ممبرز ڈے پر بل پیش کیا ،برطانیہ میں لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی رکن پارلیمنٹ پاکستانی نژاد یاسمین قریشی نے ملازمین کی بہبود کے لیے تاریخ ساز بل منظور کرالیا۔ برطانوی رکن اسمبلی یاسمین قریشی نے پرائیوٹ ممبرز ڈے پر بل پیش کیا تھا۔ جس میں ملازمین کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے تجویز دی گئی تھی۔ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ میرا پرائیویٹ ممبرز بل اب سرکاری طور پر قانون بن گیا۔ اس بل کے منظور ہونے سے اب کام کے دوران حاصل ہونے والی flexible working hours سے ملازمت کے پہلے روز سے مل سکے گی۔ flexible working hours کے تحت ملازمین طے شدہ وقت سے پہلے آکر ڈیوٹی ٹائمنگ پوری کرکے طے شدہ اختتامی وقت سے پہلے جاسکتے ہیں۔یہ سہولت نئے ملازمین کے لیے نہیں تھی تاہم پاکستانی نژاد یاسمین قریشی کا بل منظور ہونے سے یہ سہولت ملازمت کے پہلے روز سے حاصل کی جا سکے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.