متحدہ عرب امارات کی بیروت میں دوبارہ سفارتخانے کھولنے کی تیاریاں

0 4

متحدہ عرب امارات نے بیروت میں دوبارہ سفارتخانے کھولنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے امارات کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچا تاکہ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کے لئے تمام ضروری انتظامات کیے جا سکیں۔

امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ سفارت خانے کو دوبارہ کھولنا دونوں ممالک اور ان کی عوام کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، وزارت نے لبنان کی وحدت، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے غیر متزلزل موقف اور لبنانی عوام کے لیے اپنی حمایت پر زور دیا۔

مزید برآں وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ سفارت خانے کو دوبارہ کھولنا دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے دائرہ کار میں آتا ہے، یہ اقدام لبنان میں استحکام اور ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں لبنانی عوام کو جامع مدد فراہم کرنے کے پختہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.