لاس اینجلس: کئی روز سے بھڑکتی آگ میں بچ جانیوالا معجزاتی گھر، مالک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا کہا؟

0 2

امریکی شہر لاس اینجلس کے پیسیفک پیلیسیڈز میں 6 روز سے بھڑکتی سب سے مہنگی آگ پر تاحال صرف 11 فیصد قابو پایا جاسکا ہے، تباہ کن آگ نے ہزاروں ایکڑ رقبے پر سب کچھ جلا کر خاکستر کر دیا ہے۔

اس تباہی کے دوران جہاں ہزاروں گھر راکھ بنے وہیں پیسیفک پیلیسیڈز میں ایک گھر ایسا بھی ہے جو آگ سے محفوظ رہا، یہ حیران کن گھر امریکی اداکار جیمز ووڈس کا ہے جن کا خیال تھا کہ ان کا گھر بھی ہزاروں دوسرے گھروں کی طرح تباہی کا شکار ہوا ہوگا لیکن معجزانہ طور پر ان کا گھر محفوظ رہا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیمز ووڈس کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر ) پر دی گئی اطلاع کے مطابق ’معجزاتی طور پر ہم اپنے گھر تک پہنچنے میں کامیاب رہے ، جس سے متعلق ہم نے سوچا تھا کہ وہ تباہ ہوگیا لیکن میرا گھر اب بھی موجود ہے‘۔

لاس اینجلس: کئی روز سے بھڑکتی آگ میں بچ جانیوالا معجزاتی گھر، مالک نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا کہا؟

77 سالہ اداکار کی جانب سے اپنے گھر کی چھت سے بنائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں جیمز ووڈس کے گھر کے اردگرد موجود گھروں کو راکھ میں تبدیل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار نے لکھا کہ آگ جب عین ہمارے گھر پر پہنچی ہم اس وقت انخلا پر مجبور ہوئے اور جس وقت ہم نے اپنے گھر چھوڑے ہمارے پاس پہنے گئے کپڑوں کے علاوہ کچھ بھی موجود نہیں تھا، بہت افراتفری تھی، ہمارے اردگرد ہر گھر میں آگ لگی ہوئی تھی۔

دوران انٹرویو امریکی اداکار نے کئی بار جذباتی ہوتے ہوئے بتایا کہ کہا کہ وہ 3 سال کی تزئین و آرائش کے بعد حال ہی میں گھر میں منتقل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکی سرمایہ کار ڈیوڈ اسٹینر کا گھر بھی لاس اینجلس میں لگی آگ میں مکمل طور پرمحفوظ رہا، تین منزلہ گھر کی مالیت 9 ملین ڈالر ہے جو ڈیوڈ اسٹینر نے ایک امریکی پروڈیوسر سے خریدا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.