یوکرین نے روس کی طرف سے لڑنے والے شمالی کوریا کے 2 فوجیوں کو پکڑ لیا

0 2

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہم نے روس کی جانب سے لڑنے والے 2 شمالی کوریائی فوجیوں کو پکڑلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انکی فوج نے روس کی جانب سے لڑنے والے 2 شمالی کوریائی فوجیوں کو پکڑ لیا ہے۔

یوکرینی صدر نے بتایا کہ دونوں فوجیوں کو روسی علاقے کرسک سے پکڑا گیا ہے اور دونوں فوجی زخمی حالت میں تھے جنہیں دارالحکومت کیف منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین اور مغربی جنگی ماہرین کے اندازے کے مطابق روس کے کرسک ریجن میں تقریباً 11 ہزار شمالی کوریائی فوجی موجود ہیں جو روس کی جانب سے لڑرہے ہیں۔

واضح رہے یوکرین کی افواج نے گزشتہ سال اگست میں روس کے کرسک ریجن کے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کرلیا تھا اور ابھی بھی یوکرینی فوج نے پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.