فرانس کا یورپی یونین پر شام پر عائد پابندیاں انسانی بنیادوں پر ہٹانے کا مطالبہ

0 1

فرانس نے یورپی یونین پر شام پر عائد پابندیاں انسانی بنیادوں پر ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ جین نویل بیراٹ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ شام پر یورپی یونین کی ایسی پابندیوں جو انسانی امداد کی فراہمی اور ملک کی بحالی میں حائل ہوں کو فوری طور پر اٹھایا جاسکتا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین بھی امریکا کی طرح کا اقدام اٹھا سکتی ہے تاہم شام پر سے سیاسی پابندیاں اٹھانے کا دار ومدار اس بات پر ہوگا کہ نئی قیادت انتقال اقتدار اور سب کی شمولیت کو کیسے یقینی بناتی ہے۔

جین نویل بیراٹ نے کہا کہ کچھ ایسی پابندیاں ہیں جو کہ آج انسانی امداد تک رسائی اور ملک کی بحالی میں رکاوٹ ہیں وہ فوری اٹھائی جاسکتی ہیں، کچھ ایسی پابندیاں ہیں جن کے حوالے سے ہم اپنے یورپی شراکت داروں کے ساتھ بات کر رہے ہیں، تاہم ان کا دارومدار اس چیز پر ہوگا کہ شام میں سکیورٹی اور خواتین کے حوالے سے ہماری توقعات پر کتنی تیزی سے عمل ہوتا ہے۔

تین یورپی سفارتکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عالمی میڈیا کو بتایا کہ یورپی یونین برسلز میں یونین کے وزرائے خارجہ کے 27 جنوری کو ہونے والے اجلاس تک کچھ پابندیاں ہٹانے پر اتفاق پیدا کرنے کی کوشش کرے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.