جو بائیڈن کا لاس اینجلس میں آگ سے ہونیوالی تباہی پر 100 فیصد اخراجات اٹھانے کا اعلان

0 4

امریکی صدر جو بائیڈن نے لاس اینجلس میں آگ لگنے سے ہونے والی تباہی پر اگلے 6 ماہ تک 100 فیصد اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر بریفنگ کے دوران صدر بائیڈن نے کہا کہ فنڈنگ کی رقم سے متاثرہ علاقوں سے ​​ملبہ ہٹایا جائے گا، عارضی پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی، ریسکیو ورکرز کی تنخواہوں سمیت جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات پورے کیے جائیں گے۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ تعمیراتی کام کے لیے اضافی فنڈز پاس کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے جس کے لیے وہ کانگریس سے اپیل کریں گے۔

دوسری جانب نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گورنرکیلیفورنیا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے خوبصورت ترین علاقوں میں سے ایک جل کر راکھ ہوگیا،ذمہ دار ڈیموکریٹ گورنر نیوسم ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ کی وجہ سے 9 ہزار گھر اور عمارتیں راکھ کا ڈھیربن گئیں جبکہ 32 ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر وادیاں اجڑ گئیں۔

حکام کے مطابق یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ ہلاک افراد کی اصل تعداد کیا ہوگی؟منگل سے لگی آگ پر اب تک نہ قابو نہیں پایا گیا۔

آگ کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی بھی کرچکے ہیں۔

حکام کاکہناہے کہ آگ پر قابو نہ پایا گیا تویہ قدرتی سانحات میں امریکی تاریخ کا بدترین واقعہ بن جائےگا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے آگ کی وجہ سے ہالی وڈ کی مشہور شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی تباہ ہوگئے۔ آگ سے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہو چکا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.