آسٹریلیا میں سمندری طیارہ گرنے کے باعث 2 ملکی سیاحوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست ویسٹرن آسٹریلیا کے وزیراعظم راجر کک نے ڈبلیو اے کے پولیس کمشنر کرنل بلانچ کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ رات کو سمندری پولیس نے ملبے سے نعشیں نکالیں۔
ان کی شناخت پرتھ سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ پائلٹ، 65 سالہ خاتون سوئس سیاح اور ڈنمارک کے 60 سالہ مرد سیاح کے طور پر ہوئی ہے، گزشتہ روز نجی ملکیت والے طیارے میں 7 افراد سوار تھے جب یہ شام 4 بجے کے قریب ٹیک آف کے فوراً بعد روٹنسٹ جزیرے کے قریب سمندر میں ساحل کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
4 مسافروں کو پانی سے نکالا گیا جنہیں ہوائی جہاز سے ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 3افراد شدید زخمی ہیں۔
زندہ بچ جانے والوں میں 63 سالہ سوئس شہری، 58 سالہ ڈینش شہری اور 65 اور 63 سال کے2 ویسٹرن آسٹریلیا کے شہری ہیں، آسٹریلوی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے تصدیق کی کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔