طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنیوالے آسٹریلوی شہری جبرائیل عمر کابل میں انتقال کرگئے

0 4

افغانستان میں طالبان کی قید میں اسلام قبول اور کابل میں رہائش اختیارکرنے والے 54 سالہ آسٹریلوی شہری جبرائیل عمر انتقال کرگئے۔

2019 میں امریکا کے کیون کنگ اور آسٹریلیا کے ٹیموتھی ویکس کو طالبان نے انس حقانی سمیت 3 قیدیوں کی رہائی کے بدلے چھوڑا تھا۔

طالبان قید میں اسلام قبول کرنے کے بعد ٹیموتھی ویکس نے اپنا نام جبرائیل عمر رکھا تھا۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد 2022 میں جبرائیل عمر کابل آگئے تھے اور انگریزی کے استاد کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جبرائیل عمر آج کابل میں انتقال کر گئے اور وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت داخلہ نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انس حقانی نے بھی ٹوئٹ کی اور افسوس کا اظہار کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.