میکسیکو کے میوزیم میں ایک شخص نے نیتن یاہو کا مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا

0 4

لاطینی امریکی ملک میکسیکو کے ایک میوزیم میں ایک شخص نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مومی مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ایک نقاب پوش ویکس میوزیم میں داخل ہوا جس کے ہاتھ میں ہتھوڑی تھی۔

رپورٹ کے مطابق نقاب پوش نے پہلے نیتن یاہو کے مسجمے پر سرخ رنگ پھینکا اور ہتھوڑی مار کر چہرہ بگاڑ دیا اور پھر اسے دھکا دے کر زمین پر گرادیا۔ نقاب پوش اپنے ساتھ فلسطینی پرچم بھی لے کر آیا تھا۔

اس کے بعد نقاب پوش نے کیمرے کے سامنے فلسطین زندہ باد، سوڈان زندہ باد، یمن زندہ باد اور پورٹوریکو زندہ باد کے نعرے لگائے اور چلا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلندکرنے والی میکسیکو کی ایک غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک کارکن نے مجسمے کو توڑنے اور گرانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےکہا کہ میوزیم مجسمےکو 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے خون سے نہیں چھپا سکا، میں یہودیوں سے محبت کرتا ہوں جن کی شناخت ان نسل کش(صیہونیوں) لوگوں نے چھین لی ہے، جنگی مجرموں کو ہم اپنے شہر میں خوش آمدید نہیں کہہ سکتے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.