بھارت میں ’انڈس ویلی سویلائزیشن‘ کا رسم الخط ڈی کوڈ کرنے پر لاکھوں ڈالر انعام کا اعلان

0 2

بھارتی ریاست تامل ناڈو نے ’انڈس ویلی سویلائزیشن‘ کا رسم الخط ڈی سائفر کرنے کے لیے 10 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے یہ اعلان انڈس سویلائزیشن کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈس ویلی اسکرپٹ تاحال دنیا کے لیے معمہ ہے جو اس تحریر کو سمجھے اور دنیا کے سامنے لے کر آئے اسے 10 لاکھ ڈالرز انعام دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سو سال بعد بھی ماہرین آثار قدیمہ اور کمپیوٹر سافٹ ویئر انجینیئرز اس رسم الخط کو سمجھنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے انڈس ویلی کی تہذیب پر تحقیق جاری رکھنے کے لیے ادارہ قائم کرنے اور 8 کروڑ 57 لاکھ بھارتی روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.