پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز کو دھوکہ دے دیا

0 6

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز اور سابق چیمپئین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے سابق کپتان سرفراز احمد کو ڈرافٹ سے ریلیز کر دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو 9 برس بعد ریلیز کیا اور اب وہ پہلی مرتبہ ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔

گزشتہ روز پی ایس ایل 10 کیلئے تمام 6 فرنچائزز نے ایونٹ کیلئے برقرار رکھے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں میں ابرار احمد، محمد عامر( مینٹور)، رائلے روسو ( تینوں ڈائمنڈ ) اکیل حسین، سعود شکیل ( برانڈ ایمبیسڈر ) محمد وسیم جونیئر ( تینوں گولڈ ) خواجہ محمد نافع اور عثمان طارق (دونوں سلور ) شامل ہیں۔

گزشتہ پی ایس ایل کے ایڈیشن میں فرنچائز کیلئے سرفراز احمد کی جگہ جنوبی افریقا کے رائلی روسو نے کپتانی سنبھالی تھی اور سرفراز احمد کیساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے فرنچائز نے خاموشی سے انہیں کپتانی سے فارغ کردیا تھا۔

پی ایس ایل 10 کا ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا، پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے 19 ممالک کے 510 کھلاڑیوں نے ڈرافٹ سائن کیا ہے، ایونٹ کا آغاز 8 اپریل سے ہوگا جو 19 مئی تک جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.