دوسرا ٹیسٹ؛ کیا عامر جمال پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے؟
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال کو جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سنچورین میں پہلے ٹیسٹ میں عامر جمال نے پہلی اننگز میں صرف 8 اوور اور دوسری اننگز میں محض ایک اوور کرایا تھا، جس کے بعد انکی فٹنس سے متعلق سوالات گردش کررہے تھے۔
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز میر حمزہ عامر کی جگہ ٹیم میں شامل کیاجاسکتا ہے۔
دریں اثنا بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے بھی دوسرے ٹیسٹ میں بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہونے کا کوئی امکان نہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں 2 وکٹوں سے فتح کے بعد سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ سے ایک روز قبل قومی ٹیم کو پچ نے کنفیوژ کردیا ہے تاہم کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ حتمی اسکواڈ کا فیصلہ میچ سے قبل کنڈیشنز کے مطابق کیا جائے گا۔