بنگلا دیش پریمیئر لیگ: کھلاڑیوں کو معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر

0 5

بنگلا دیش پریمیئرلیگ (بی پی ایل) میں شریک کھلاڑیوں کو معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش پریمیئرلیگ (بی پی ایل) میں شریک کھلاڑیوں کو فرنچائزز مالکان کی جانب سے ابھی تک پہلی قسط نہیں دی گئی۔

قواعد کے تحت طے شدہ معاوضے کا نصف لیگ کے آغاز سے پہلے دینا ہوتا ہے۔

معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نے یقین دہانی کرائی کہ معاوضوں کی ادائیگی جلد ہوجائے گی۔

7 ٹیموں کی بی پی ایل کا آغاز 30 دسمبر سے ہوچکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.