جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایک فاسٹ بولر کو ڈراپ کرنیکا فیصلہ

0 8

جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال کو ڈراپ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے کھیلنے کا امکان بہت کم ہے۔

میانوالی سے تعلق رکھنے والے عامر جمال سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں صرف ایک اوور کرا نے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں، اطلاعات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے عامر جمال کی جگہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر میر حمزہ کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

البتہ اسپنرز کیلئے ساز گار پچ پر قومی ٹیم میں کسی اسپنر کی شمولیت کا امکان موجود نہیں ہے اور توقع ہے کہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی جنھوں نے انگلینڈ کے خلاف اکتوبر 2024 میں کھیلے گئے 2 ٹیسٹ میچو ں کے دوران 13.85 کی اوسط سے 20 وکٹیں اپنے نام کی تھیں، انھیں گیارہ رکنی ٹیم میں شامل نہ کیا جائے۔

ٹیم مینجمنٹ بطور اسپنر سلمان علی آغا پر نگاہیں جمائے بیٹھی ہے، آل راؤنڈر نے 18 ٹیسٹ میچو ں میں 58.75 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

یاد رہے کہ نیو لینڈز کیپ ٹاؤن جہاں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ جمعے سے شروع ہو رہا ہے، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ون ڈے میچو ں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے کھیلا گیا تھا، جہاں پاکستان ٹیم کے 329 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 248 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی، اس میچ میں سلمان علی آغا نے 10 اوورز میں 71 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.