چیمپئینز ٹرافی؛ ٹکٹوں کی فروخت کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع کردی۔
رپورٹس کے مطابق شائقین کرکٹ آئی سی سی کے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے ٹورنامنٹ سے متعلق اہم پیشرفت بشمول ٹکٹوں کی فروخت کے بارے میں اپ ڈیٹس حاصل کرنے کیلئے سائن اَپ کرسکتے ہیں۔
اس لنک کے ذریعے شائقین کرکٹ ٹکٹ سے متعلق تفصیلات کے علاوہ اپنا نام، ای میل ایڈریس، رابطہ نمبر، تاریخ پیدائش اور رہائشی ملک اور پسندیدہ ٹیم درج کریں گے اور ٹکٹس سے متعلق اَپ ڈیٹس کیلئے رجسٹرڈ ہوجائیں گے۔
چیمپئینز ٹرافی کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے، میگا ایونٹ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا روایتی حریف بھارت کیساتھ ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔
لاہور اور دبئی میں 4،4 میچز کھیلے جائیں گے، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز 3،3 میچز کی میزبانی کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے9 مارچ تک ہوگا۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں، گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقا موجود ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو