عبداللہ شفیق پہلے ٹیسٹ کی پلینگ الیون سے ڈراپ، اوپننگ کون کرے گا؟

0 2

پاکستان ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق کو جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پلینگ الیون سے ڈراپ کر دیا گیا، کپتان شان مسعود، صائم ایوب کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔

سنچورین میں جمعرات سے شروع ہونے والے پہلے میچ کی پاکستانی الیون کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس پر مشتمل ہوگی۔

دریں اثنا قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل سنچورین میں بھرپور پریکٹس کی، اس دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہترین پر توجہ مرکوز رکھی۔

کوچز بھی کھلاڑیوں کو کھیل میں بہتری کے لیے مشوروں سے نوازتے رہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.