بھارت آسٹریلیا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے ہی روز کوہلی سخت تنقید کی زد میں آگئے

0 9

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھنا مہنگا پڑ گیا۔

میلبرن میں بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اننگز کے آغاز میں ڈیبیو کرنے والے آسٹریلوری اوپنر سیم کونسٹاس نے بھارتی بولر جسپریت بمرا کے خلاف غیر معمولی شاٹس کھیلے۔

نوجوان سیم کونسٹاس کے اعتماد اور توجہ ہٹانے کے لیے ویرات کوہلی نے جملے کسنے شروع کر دیے۔ کوہلی نے تلخ جملے کہے اور پچ پر نوجوان بیٹر سے ٹکرائے۔

اوور کے وقفے کے دوران پچ کی سائیڈ پر بیٹرز ٹکرائے اور کوہلی مڑ کر واپس آکر نوجوان بیٹر کو چیلنج کرنے لگے۔

پہلے عثمان خواجہ نے اپنی مسکراہٹ اور کوہلی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کی تاہم میچ آفیشلز نے بھی مداخلت کر کے معاملے کو ٹھنڈا کیا۔

کوہلی کے الجھنے باوجود سیم کونسٹاس اعتماد کے ساتھ کھیلے اور 52 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔

بعد ازاں سیم کونسٹاس 65 گیندوں پر 60 رنز بنا کر رویندرا جڈیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

تجربہ کار اور سینیئر بیٹر ویرات کوہلی کے اس رویے کو ہر حلقے نے ناپسندیدگی سے دیکھا اور ان پر شدید تنقید کی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا ایم سی جی میں آج پہلا روز ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.