پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ؛ قومی ٹیم کی حکمت عملی سامنے آگئی

0 2

قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے7 بیٹر کیساتھ میدان میں اُترے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق جمعرات سے سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں جنوبی افریقا کیخلاف شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے اِن فارم صائم ایوب اور کپتان شان مسعود سے اوپننگ کروانے کا انتخاب کیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان بابراعظم کو ون ڈاؤں پوزیشن پر کھلایا جاسکتا ہے جبکہ جنوبی افریقا کیخلاف مسلسل 3 ون ڈے میچز میں صفر پر پویلین لوٹنے والے عبداللہ شفیق کو ڈراپ کیا جائے گا۔

بابراعظم گزشتہ ماہ اکتوبر میں انگلینڈ کیخلاف آخری دو ٹیسٹ میچز کیلئے آرام دیا گیا تھا انکی پلئینگ الیون میں واپسی ہوگی، کامران غلام نمبر 4، نائب کپتان سعود شکیل نمبر5 جب کہ ون ڈے اور ٹی 20 کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان نمبر 6 پر بیٹنگ کریں گے۔

اس کے علاوہ بیٹنگ آل راؤنڈر سلمان علی آغا نمبر 7 پر بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔

واضح رہے کہ وائٹ بال سیریز کے بعد اب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ ٹی20 سیریز جنوبی افریقا کے نام رہی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.