بابر کی ٹیسٹ میں نمبر ‘3’ پر کارکردگی غیر متاثر کن ہے، راشد لطیف

0 2

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا ٹیسٹ سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔

اس ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں سابق ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کو شامل کیے جا نے کا قوی امکان ہے۔

بابر اعظم کے کھیلنے کی صورت میں کپتان شان مسعود صائم ایوب کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے اور بابر نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک بہترین بیٹر ہیں ،البتہ نمبر "3” پر ان کا ریکارڈ زیادہ متاثر کن دکھائی نہیں دیتا۔

راشد لطیف نے کہا کہ بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 2486 رنز نمبر ” 4″ پوزیشن پر کھیلتے ہوئے بنائے،جہاں انہوں نے 52 اننگز میں 7 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سابق ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں 19 مرتبہ نمبر "3 ” پوزیشن پر بیٹنگ کی ہے،جہاں انہوں نے 30.00 کی اوسط سے 510 رنز اسکور کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ وائٹ بال سیریز کے بعد اب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز جنوبی افریقا کے نام رہی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.