پی ایس ایل10: فینز چوائس ایوارڈز متعارف کروا دیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل فینز چوائس ایوارڈز متعارف کروا دیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ایس ایل کے 9 سالہ سفر کو منانے کے لیے فینز چوائس ایوارڈز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ ایوارڈز کے لیے مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو نامزد کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کی نامزدگیاں عوامی ووٹنگ کے لیے پیش کی جائیں گی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو فاتح قرار دیا جائے گا اور ایوارڈز کا اعلان 11 جنوری کو گوادر میں ہونے والے پی ایس ایل ڈرافٹ میں ہوگا۔
ایوارڈز کے لیے چھ کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں اور بہترین بیٹر، بہترین بولر، بہترین آل راؤنڈر اور ایم وی پی کے ایوارڈز دیے جائیں گے جبکہ بہترین انفرادی بولنگ اور بیٹنگ پرفارمنس کے لیے بھی ایوارڈز شامل ہیں۔
فینز کے ووٹوں کے عمل اور نامزدگیوں کی تفصیلات جلد جاری ہوں گی۔ پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی 2025 تک ہوگا۔