بنگلہ دیش نے تیسرے ون ڈے میں افغانستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
بنگلہ دیشی ٹیم نے 127 رنز کا مطلوبہ ہدف 23.3 اوورز میں حاصل کرلیا
چٹوگرام(شوریٰ نیوز) بنگلہ دیش نے تیسرے ون ڈے میں افغانستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیابنگلہ دیشی ٹیم نے 127 رنز کا مطلوبہ ہدف 23.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔تین میچوں کی سیریز 1-2 سے افغانستان کے نام رہی۔بنگلہ دیشی ٹیم نے 127 رنز کا مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بنگلہ دیش کے شرف الاسلام میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ افغانستان کے فضل الحق فاروقی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.2 اوورز میں 126 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے بنگلہ دیشی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 127 رنز کا ہدف دیا۔ عظمت اللہ عمرزئی نے 56 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان حشمت اللہ شہیدی نے 22 رنز سکور کئے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے شرف الاسلام نے چار جبکہ تسکین احمد اور تیجل الاسلام نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے کپتان لٹن داس کے ناقابل شکست 53 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 23.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔شکیب الحسن 39 اور توحید ہردوئی نا قابل شکست 22 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ اس فتح کے باوجود افغانستان کی ٹیم نے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی ۔بنگلہ دیش کے شرف الاسلام میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ افغانستان کے فضل الحق فاروقی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔