ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ایلیناسویٹولینا کی جیت

عالمی نمبر ایک آئیگا سوئیٹککو اپ سیٹ شکست کے بعدٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں

0 44

لندن (شوریٰ نیوز) ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ایلیناسویٹولینا کی جیت ،عالمی نمبر ایک آئیگا سوئیٹککو اپ سیٹ شکست کے بعدٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں ، یوکرین کی وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی ایلینا سویٹولینا نے پولینڈ کی ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک کو ومبلڈن اوپن ٹینس میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں ایلینا سویٹولینا کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی مارکٹا ونڈروسووا سے ہوگا ۔جمہوریہ چیک کی مارکٹا ونڈروسووا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کی فورتھ سیڈ جیسیکا پیگولا کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔بدھ کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی یوکرین کی ایلینا سویٹولینا نے پولینڈ کی ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 5-7، 7-6(7-5) اور 2-6سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیابلکہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی مارکٹا ونڈروسووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فورتھ سیڈ ڈ امریکی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو 4-6، 6-2 اور 4-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.