ومبلڈن اوپن ،نوویک جوکووچ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کوارٹر فائنل میچ میں حریف روسی ٹینس آندرے روبلوف کو شکست ہو گئی

0 44

لندن(شوریٰ نیوز) ومبلڈن اوپن ،نوویک جوکووچ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے،کوارٹر فائنل میچ میں حریف روسی ٹینس آندرے روبلوف کو شکست ہو گئی، سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ اور اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔36 سالہ دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں حریف روسی ٹینس آندرے روبلوف کو شکست دے کرٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے کوارٹر فائنل میچ میں روسی حریف کھلاڑی رومن رشاتووچ سیفیولن کو ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔سب سے زیادہ 23 گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی ٹینس آندرے روبلوف کو پہلے سیٹ میں 6-4 کی شکست کے باوجود روبلوف کو اگلے تینوں سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 4-6 اور 3-6سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ نوویک جوکووچ کیریئر کے 46 ویں گرینڈ سلام سیمی فائنل میں پہنچنے ہیں۔ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف روسی کھلاڑی رومن رشاتووچ سیفیولن کو 4-6 ، 6-3، 2-6 اور 2-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں جینک سنر کو سربین سٹار نوویک جوکووچ کاچیلنج درپیش ہوگا۔سربین سٹار نوویک جوکووچ آٹھویں مربتہ ومبلڈن اوپن جیتنے کے لئے کوشاں ہیں اور وہ آسٹریلوی ویمن ٹینس سٹار مارگریٹ کورٹ کے 24 میجر سنگلز ٹائٹلز کے ریکارڈ کو بھی برابر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.