آریانا سبالینکا نے ڈبلیو ٹی اے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

0 9

بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک آریانا سبالینکا نےاپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔

26 سالہ بیلاروس کی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا کو رواں سال میں دو گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے سمیت 2024ء میں چار ٹائٹل حاصل کئے اور رواں سیزن کا اختتام خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ون پوزشین پر کیا۔

اس عمدہ کارکردگی پر ڈبلیو ٹی اے پلیئر آف دی ایئر کا ووٹ دیا گیا اور پہلی بار ڈبلیو ٹی اے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا، جیتنے والوں کو بین الاقوامی ٹینس میڈیا کے ذریعے ووٹ دیا جاتا ہے۔

ٹینس میڈیا کی جانب سے ووٹنگ کے دیگر نتائج میں امریکی ٹینس سٹار ایما ناوارو کو سب سے بہتر کھلاڑی اور ہسپانوی ٹینس سٹار پاؤلا بدوسا کو کم بیک پلیئر، نیوزی لینڈ کی لولوسن کو سال کی نئی آنے والی اور اٹلی کی سارہ ایرانی اور جیسمین پاولینی کو سال کی ڈبلز ٹیم کے طور پر منتخب کیا گیا۔

بیلاروس سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ آریاناسبالینکا نے جنوری میں آسٹریلین اوپن اور ستمبر میں یو ایس اوپن جیتا، اس سیزن میں دو دیگر ٹائٹلز اور تقریباً 10 ملین ڈالر کی انعامی رقم کے ساتھ اس نے سیزن کا اختتام 56-14 کے جیت ہار کے ریکارڈ کے ساتھ کیا۔

یہ پہلا موقع ہے جب آریانا سبالینکا کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے، آریانا سبالینکا نے رواں سال اکتوبر میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رنکنگ میں پولینڈ کی آئیگا سویٹیک سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.