سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر شدید بیمار، بیٹے نے علاج کیلئے اپیل کردی

0 2

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونیئر کی طبعیت خراب ہونے پر ان کے بیٹے نعمان نذیر نے پی سی بی اور اعلیٰ حکام سے علاج کیلئے اپیل کردی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر کے صاحبزادے نعمان نذیر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ان کے والد کے سینے میں انفکیشن اور پیٹ میں پانی جمع ہوگیا ہے، وہ خود بھی ان کے علاج کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں پی سی بی اور حکومت بھی علاج کے لیے اقدامات کریں۔

نعمان نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے بھی ان کے ساتھ بہت تعاون کیا ہے لیکن اس وقت انہیں انتہائی نگہداشت کی اشد ضرورت ہے اس لیے اب پی سی بی اور حکومت اس حوالے سے تعاون کرے تاکہ ان کا علاج اچھے طریقے سے ہو سکے، والد کو پہلے سے زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہے ۔

یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں اور نذیر جونیئر نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر 5 سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور اس کے بعد سے وہ مختلف پیچیدگیوں کی وجہ سے نارمل زندگی گزارنے سے قاصر ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.