فیفا کلب عالمی کپ ٹورنامنٹ 2023 کا انعقاد جدہ میں ہوگا

ٹورنامنٹ رواں سال 12 سے 22 دسمبر تک پہلی مرتبہ سعودی عرب میں ہوگا

0 80

جدہ (شوریٰ نیوز)فیفا کلب عالمی کپ 2023 فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی سعودی عرب کرے گا۔سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف) اور فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا )کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق فیفا کلب عالمی کپ ٹورنامنٹ 2023 رواں سال 12 سے 22 دسمبر تک سعودی عرب کے شہرجدہ میں کھیلا جائے گاجو پہلی مرتبہ سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔ایس اے ایف ایف نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ فٹ بال کے یہ مقابلے سعودی عرب میں منعقد کیے جائیں گے اور فیفا کے وفد کے دورے میں حکام نے تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد جدہ کو ٹورنا منٹ کا حتمی مقام قرار دیا تھا۔ساف کے صدر یاسر بن حسن المسحل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ جدہ کو اپنی جدید سہولتوں اور فیفا کلب عالمی کپ جیسے بڑے بین الاقوامی مقابلوں کے میزبان شہر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیل ویژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں جاری تبدیلی کا ایک اہم محرک ہیں ،۔مینز انڈر ۔23 اے ایف سی ایشیا کپ جیتا ہے ، کامیابی کے ساتھ خواتین کی قومی ٹیم تشکیل دی ہے جو اب فیفا کی درجہ بندی میں شامل ہے اور انڈر ۔17 خواتین کی قومی ٹیم کا آغاز کیا ہے۔گراس روٹ لیول پرایس اے ایف ایف نے ینگ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے 28 علاقائی تربیتی مراکز کھولے ہیں اور 5500 کوچ رجسٹرڈ کیے ہیں۔ان میں ایک ہزار خواتین کوچز شامل ہیں۔ان کی یہ تعداد 2018 میں مجموعی طور پر 750 تھی۔سعودی عرب میں 2018سے اب تک مرد رجسٹرڈ کھلاڑیوں کی تعداد میں 58 فی صد اضافہ ہوا ہے جبکہ اسی عرصے میں رجسٹرڈ خواتین کھلاڑیوں کی تعداد میں 86 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.