پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ یکم جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا

ویمنز ایشز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا

0 74

برمنگھم(شوریٰ نیوز) پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ یکم جولائی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا،ویمنز ایشز، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا،آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز میں شامل واحد ٹیسٹ میچ آسٹریلین ویمن ٹیم نے میزبان انگلینڈ سے 89 رنز سے جیت لیا تھا ۔دونوں خواتین ٹیمیں اس کے علاوہ ایشز سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلیں گی اور واحد ٹیسٹ میچ کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ یکم جولائی کو ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 جولائی کو اوول، لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 8 جولائی کو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 12جولائی سے برسٹل میں ہو گا، دوسرا میچ 16جولائی کو سائوتھمپٹن جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 18جولائی کو ٹائونٹن میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.