پاک آسٹریلیا تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا

0 2

پاک آسٹریلیا سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ وائٹ واش سے بچنے کے لئے پاکستان جیت کے لئے پر عزم ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں کی دوسرے میچ میں ناقص فیلڈنگ اور سلو بیٹنگ کے باعث ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

پاک آسٹریلیا سیریز کے دوران بھی سابق کپتان بابر اعظم کی کار کردگی بدستور خراب ہے، تاہم کپتان رضوان پر امید ہیں کہ تیسرے میچ میں پاکستان فتح حاصل کرلے گا۔

یادرہے کہ حارث رؤف نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کیا، میچ میں 4 وکٹیں لینے والے حارث رؤف مشترکہ طور پر پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

حارث رؤف نے 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں، شاداب خان بھی 96 میچز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کوچ جیسن گلیسپی ہیڈ کوچ کے عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں اس حوالے سے پی سی بی نے واضح کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ جیسن گلیسپی کو عہدے سے نہیں ہٹایا جارہا، سابق آسٹریلوی کرکٹر پاکستان کی ریڈ بال کرکٹ ٹیم کی کوچنگ جاری رکھیں گے، جنوبی افریقہ سے سیریز میں بھی جیسن گلیسپی کوچ ہوں گے۔

سلیکشن کمیٹی کے موجودہ سربراہ اور سابق پاکستانی کرکٹر عاقب جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کوچ بننے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.