ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 3 اگست سے ہوگا
بھارت، کوریا، ملائشیا، پاکستان، جاپان اور چین کی ٹیمزحصہ لیں گی
اسلام آباد (شوریٰ نیوز)ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 3 اگست سے ہوگا،بھارت، کوریا، ملائشیا، پاکستان، جاپان اور چین کی ٹیمزحصہ لیں گی، ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے بھارت کے شہر چنائی میں شروع ہوگی۔ ایونٹ میں6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بھارت، کوریا، ملائشیا، پاکستان، جاپان اور چین شامل ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان لیگ کے اپنے پانچ میچ کھیلے گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائشیا کے خلاف، دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا، تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان، چوتھا میچ 7 اگست کو چین، پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ ایونٹ کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔