بھارتی سورما گھر پر ڈھیر، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز 0-3 سے جیت کر وائٹ واش کردیا

0 5

ممبئی: نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 25 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارتی سورما  147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہے اور پوری بھارتی ٹیم  121 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔

تیسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے 6 اور گلین فلپس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی کپتان روہت شرما نے 11 رنز بنائے جب کہ  شبھمن گل، ویرات کوہلی اور سرفراز خان ایک ایک رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 235 اوردوسری اننگز میں 174رنز  بنا کر آؤٹ ہوئی جب کہ میزبان بھارتی ٹیم پہلی اننگز 263 اور دوسری اننگز میں 121 رنز بناسکی۔

خیال رہے کہ  بھارت کو 25 ( 1999 ) سال کے بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.