ایشین سنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے احسن رمضان نے جیت لی
احسن رمضان نے ایران کے ارشیا تہرانی اور افغانستان کے محمد صادق کو ہرا دیا
اسلام آباد(شوریٰ نیوز)ایشین سنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے احسن رمضان نے جیت لی، احسن رمضان نے ایران کے ارشیا تہرانی اور افغانستان کے محمد صادق کو ہرا دیا،ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسن رمضان نے ایران اور افغانستان کے کھلاڑیوں کو ہرا دیا ہے۔ایران کے شہر تہران میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے میچز میں پاکستان کے احسن رمضان نے ایران کے ارشیا تہرانی کو 0-3 سے ہرا دیا۔ پاکستان کے احسن رمضان نے افغانستان کے محمد صادق کو 0-3 سے ہرا دیا۔ ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے کویت کو 2-3 سے اور دوسرے میں پاکستان نے قطر کو 1-3 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔پیر کو پاکستان کے احسن رمضان کا مقابلہ ایران کے علی للیغانی سے ہوگا۔ ٹیم ایونٹ میں پاکستان کا مقابلہ ایران (ٹو) سے ہوگا۔ منگل کو انڈر 21 کے مقابلوں میں پاکستان کے احسن رمضان کا مقابلہ ملائشیا کے جریمی چاٹ سے ہوگا۔