چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی نے پاکستان کو ‘گرین سگنل دیدیا

0 2

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی کے بورڈ ممبران کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی اور ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو دیکھنے اور انتظامات کا جائزہ لینے کا بھی آپشن پیش کیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں چیئر اور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کے عہدوں کی میعاد کو بھی زیر غور لایا گیا، جس میں چیئرمین کی تقرری کو 2 سے بڑھا کر 3 سال کی مدت تک توسیع کا مشورہ دیا گیا تاہم حتمی فیصلہ آئی سی سی کی رکنیت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

قبل ازیں بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپیئینز ٹرافی میں شرکت کے حوالے سے بھارتی ٹیم کے انکار کیلئے ذہنی طور پر تیار ہے تاہم ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور سے منتقل نہیں کرے گا چاہے بھارت ایونٹ کے فائنل میں جگہ کیوں نہ بنالے۔

دبئی میں آئی سی سی کی تین روزہ میٹنگ اختتام کو پہنچ گئی۔ بورڈ میٹنگ میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے شرکت کی، آئی سی سی بورڈ اجلاس میں پی سی بی

حکام کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ ممبرز کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی اور اجلاس میں یقین دہانی کرائی کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن سمیت تمام کام وقت مقررہ میں مکمل ہوجائیں گے۔

تین روزہ آئی سی سی میٹنگزمیں آئی سی سی چیئر اور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کی میعاد کو تین سال کی دو مدت میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی اور مینز کرکٹ کمیٹی میں ا سکاٹ ویننک کو فل ممبر کا نمائندہ اور اسکاٹ ایڈورڈز کو ایسوسی ایٹ ممبر کا نمائندہ مقرر کیا گیا۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.