انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 28 ستمبر کو مزید 7میچ کھیلے جائیں گے

0 11

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 28 ستمبر کو مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ نیو کیسل یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک،نیو کیسل میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ آرسنل اور لیسٹر سٹی کی ٹیموں کے درمیان ایمرٹس سٹیڈیم،لندن میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں برینٹ فورڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم، برینٹ فورڈ میں کھیلا جائے گا،

چوتھا میچ چیلسی اور ، برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ ایورٹن اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان گڈیسن پارک، لیورپول میں کھیلا جائے گا،چھٹے میچ میں ناٹنگھم فارسٹ اور فلہم کی ٹیمیں دی سٹی گرائونڈ ناٹنگھم میں پنجہ آزمائی کریں گی۔

28 ستمبر کا ساتواں اور آخری میچ وولور ہیمپٹن اور لیور پول کے درمیان مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔

ای پی ایل میں شامل 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ، برائٹن اینڈ ہوو البیون ،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.