بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 27 ستمبر سے شروع ہوگا

0 10

بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 27 ستمبر سے یکم اکتوبر گرین پارک، کانپور میں کھیلا جائے گا۔بھارت کی ٹیم کی مہمان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو 280 رنز سے شکست دی تھی۔ بنگلہ دیشی ٹیم ان دنوں بھارت میں ہے جہاں وہ اپنے دورہ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کے علاوہ 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔

بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 27 ستمبر سے یکم اکتوبر تک گرین پارک،کانپور میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کو نجم الحسن شانٹو لیڈ کریں گے جبکہ میزبان بھارتی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز روہت شرما کریں گے۔

ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 6 اکتوبر کو پہلے میچ سے ہوگا جو نیو مادھوراؤ سندھیا کرکٹ سٹیڈیم، گوالیار میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹی ٹونٹی 9 اکتوبر کو ارون جیٹلی سٹیڈیم ،نئی دہلی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 12 اکتوبر کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم ،حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.