ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،آسٹریلوی آندھی نے بھارتی بیٹرز ہرا دیا
بھارتی کپتان روہت شرما 15 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، 318 کا خسارہ
کراچی(شوریٰ نیوز) ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،آسٹریلوی آندھی نے بھارتی بیٹرز ہرا دیا،بھارتی کپتان روہت شرما 15 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، 318 کا خسارہ ،ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں آسٹریلوی آندھی نے بھارتی ٹاپ آرڈر کے قدم اکھاڑدیے، دوسرے دن کے اختتام تک 151 رنز کے دوران آدھی ٹیم پویلین واپس پہنچ گئی۔اوول میں جاری ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارتی ٹاپ آرڈر آسٹریلوی اٹیک کا سامنا نہیں کرسکا، 71 رنز تک اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے، کپتان روہت شرما 15 رنز بناکر پیٹ کمنز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے، شبمان گل کو بولینڈ نے 13 کے اسکور پر میدان بدر کیا، چتیشور پجارا 14 رنز بناکر سکے، انھیں کیمرون گرین نے بولڈ کیا۔ویراٹ کوہلی بھی 14 ہی رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انھیں اسٹارک نے اسمتھ کی مدد سے قابو کیا، اس موقع پر اجنکیا راہنے اور جڈیجا نے ٹیم کو مشکل سے نکالنے کی کوشش کی تاہم ناتھن لائن نے 48 کے انفرادی اسکور پر جڈیجا کو واپسی کا پروانہ تھمادیا، کیچ اسمتھ نے تھاما۔