انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ، 24 اگست کو مزید 7 میچ ہوں گے

0 108

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں 24 اگست کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر، انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ کرسٹل پیلس اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سیلہرسٹ پارک، لندن میں کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں فلہم اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ کریون کاٹیج، لندن میں کھیلا جائے گا،

چوتھا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ایپسوچ ٹاؤن کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،پانچواں میچ ساؤتھمپٹن اور ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ میریز سٹیڈیم، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

چھٹے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور اور ایورٹن کی ٹیمیں ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ 24 اگست کا ساتواں اور آخری میچ آسٹن ولا اور آرسنل کے درمیان ولا پارک، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے 33 ویں سیزن کا آغازرواں ماہ کے وسط سے شروع ہوچکا ہے جو مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے۔ای پی ایل کے شیڈول کا اعلان 18 جون 2024 کو کیا گیا تھا۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کےلئے کوشاں ہے،یہ ٹیم گزشتہ ایڈیشن کو جیتنے کے بعد انگلش ٹاپ فلائٹ کی تاریخ میں مسلسل چار مرتبہ جیتنے والی پہلی مردوں کی فٹ بال ٹیم بن گئی تھی۔20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصو ل کے لئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی ،بورن ماؤتھ،آرسنل ،آسٹن ولا ،برینٹ فورڈ،برائٹن،چیلسی،کرسٹل پیلس،ایورٹن،فلہم،ایپسوچ ٹائون،لیسٹرسٹی ،لیورپول،مانچسٹر یونائیٹڈ ،نیو کیسل ،ناٹنگھم فارسٹ ،ساؤتھمپٹن،ٹوٹنہم ہاٹ پور،ویسٹ ہیم اوروولور ہیمپٹن شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.