پیرس اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے والے ترکیہ کے شوٹر کا منفرد انداز وائرل

0 23

 

پیرس اولمپکس میں سلور میڈل (چاندی کا تمغہ) جیتنے والے یوسف ڈیکیک ان دنوں اپنے منفرد شوٹنگ اسٹائل کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

 

پیرس اولمپکس میں 10 میٹر پسٹل مکسڈ مقابلے میں شرکت کرنے والے ترک شوٹر یوسف ڈیکیک کی ایک ہاتھ جیب میں ڈالے، دونوں آنکھیں کھلی رکھے ہوئے بغیر ہیڈ فونز  اور گلاسز کے نشانہ لینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین نے یوسف کے  اس انداز کو بہت پسند کیا ہے۔

 

شوٹنگ مقابلوں میں عام طور پر شوٹرز ہیڈفونز اور مخصوص لینس گلاسز کا استعمال کرتے ہیں اور ایک آنکھ بند کرکے اپنا نشانہ لگاتے ہیں مگر یوسف نے اس سب کے بغیر ہی اپنا نشانہ لگایا۔

 

یوسف ڈیکیک اور ان کی شوٹنگ پارٹنر الیڈا ترحان 10 میٹر پسٹل مکسڈ مقابلے میں سلور میڈیل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم گولڈ میڈل مقابلے کے لیے سربیا سے شکست کھا گئے۔

 

سوشل میڈیا پر  اپنے منفرد انداز کی پذزیرائی سے متعلق بات کرتے ہوئے یوسف نے کہا کہ میری شوٹنگ تکنیک بہت منفرد اور نایاب ہے، میں دونوں آنکھیں کھول کر نشانہ لگاتا ہوں اور یہ چیز دیکھ کر ریفریز بھی حیران رہ جاتے ہوئے۔

 

انہوں نے کہا کہ میڈل جیتنے پر حیران نہیں کیونکہ میں نے اس سال بہت محنت کی تھی اور کامیابی صرف جیب  میں ہاتھ رکھنے سے نہیں ملتی۔

 

سوشل میڈیا پر اپنا منفرد انداز وائرل ہونے پر یوسف کو مبارکباد دینے والوں اور ان کی تعریف کرنے والوں کا تانتا باندھ گیا۔

 

ترکیہ میں فرانس کے سفارتخانے نے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں یوسف یکیک کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’یوسف ڈیکیک کی طرح منفرد رہیں، انہیں اس اچھے انداز میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں‘۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.