کھلاڑیوں کاممنوعہ ادویات سے بچائو ضروری ہے، قرۃ العین

کھلاڑی ممنوعہ ادویات کے استعمال سے زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں

0 138

اسلام آباد (شوریٰ نیوز)پاکستان سپورٹس بورڈ کی سپورٹس سائیکالوجسٹ، قرۃالعین نے کہا ہےکہ کھلاڑیوں کاممنوعہ ادویات سے بچائو ضروری ہے، کھلاڑی ممنوعہ ادویات کے استعمال سے زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ہیلتھ اینڈ اینٹی ڈوپنگ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے کھیلوں کےمیدان آباد کرنے ہونگے۔انہوں نے سیمینار کے شرکاء کو ممنوعہ ادویات کے استعمال سے متعلق نقصانات اور اس کی روک تھام کے حوالے بریفنگ دی۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں بہت سے کھلاڑی ممنوعہ ادویات استعمال کرنے سے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔فارمر ڈوپنگ کنٹرول آفیسر، خالد محمود نے اینٹی ڈوپنگ رول وائولیشن اور اس سے متعلق حفاظتی اقدامات اور عارف حلیم نے ڈوپنگ کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی فراہم کی۔یہ سیمینار پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کو ہیلتھ اینڈ اینٹی ڈوپنگ آگاہی فراہم کرنے کے لئے منعقد کروایا گیا جس میں نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ اور افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تربیتی اور آگاہی پروگرام ہونے چاہئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.