اگر باب وولمر ہوتے تو آج پاکستان کرکٹ بہت مختلف ہوتی، یونس خان

0 35

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے نجی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ اگر باب وولمر ہوتے تو آج پاکستان کرکٹ بہت مختلف ہوتی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ آنجہانی باب وولمر سے متعلق سوال پر یونس خان کا کہنا تھا کہ ان کی باب وولمر سے بہت اچھی دوستی تھی، ہم ہر میچ کے بعد ایک ساتھ بیٹھتے اور کھیل سے متعلق بات کرتے تھے۔

ورلڈکپ 2007 میں آئرلینڈ سے شکست اور کوچ باب وولمر کے انتقال سے متعلق بات کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں وہ صفر پر آؤٹ ہوئے، انہیں اس پر بہت شرمندگی تھی، اس لیے اس دن ہم ایک ساتھ نہ بیٹھے، صبح 11 بجے ہمیں اطلاع ملی کہ ان کا انتقال ہوگیا ہے۔

اگر باب وولمر ہوتے تو آج پاکستان کی کرکٹ بہت مختلف ہوتی،باب وولمر کی موت کے بعد ویسٹ انڈین حکام کی جانب سے ہمیں ایک دوسرے جزیرے پر منتقل کردیا گیا تھا جہاں پولیس نے 3 دن تک تمام کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کی، مختلف ٹیسٹ ہوئے، یہ ہم سب کے لیے اذیت سے کم نہیں تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.