آئی سی سی کےچیئرمین گریگ بارکلے لاہور پہنچ گئے
پی سی بی کے سینئر عہدے داروں نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا
لاہور(شوریٰ نیوز)آئی سی سی کےچیئرمین گریگ بارکلے لاہور پہنچ گئے ،پی سی بی کے سینئر عہدے داروں نے ائیرپورٹ پر استقبال کیا،پی سی بی حکام نے گریگ بارکلے کو گلدستے پیش کیے جب کہ آئی سی سی چیئرمین پاکستان دورے پر خوش دکھائی دیئے۔ آئی سی سی چیئرمین بلٹ پروف گاڑی میں ہوٹل منتقل، قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، آئی سی سی وفد پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کرے گا،چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے لاہور پہنچ گئے ، پی سی بی کے سینئر عہدے داروں نے انہیں ائیرپورٹ پر خوش آمدید کیا،چیئرمین آئی سی سی دبئی سے لاہور پہنچے،پی سی بی نے چئیرمین آئی سی سی کو لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا۔ ائیرپورٹ پر پی سی بی حکام نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے جب کہ آئی سی سی چئیرمین پاکستان دورے پر خوش دکھائی دیئے۔