ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ، پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں پرفارمنس
پاکستانی بولرز اسامہ میر، زمان خان اور نسیم شاہ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا
انگلینڈ(شوریٰ نیوز)پاکستانی بولرز اسامہ میر، زمان خان اور نسیم شاہ نے اپنی کاؤنٹیز کی جانب سے نمایاں پرفارمنس دیں۔وورسٹرشائر کے اسامہ میر نے لیسٹرشائر کے خلاف 15 گیندوں پر 32 رنز بنانے کے بعد 33 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔اس ہی میچ میں لیسٹرشائر کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 32 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نارتھمپٹن شائر کے خلاف ڈربی شائر کے زمان خان نے 3 اوور میں 17 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔زمان خان نے 18 میں سے 11 گیندیں ڈاٹ بال کرائیں۔ڈربی شائر سے کھیلنے والے حیدر علی 11 رنز بنا سکے جبکہ ڈرہم کے خلاف ناٹنگھم شائر کے شاہین آفریدی نے 39 رنز دے کر 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔