نوویک جوکووچ اور کارلوس الکاراز پہلے رائونڈ کے فاتح

فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

0 54

پیرس (شوریٰ نیوز) نوویک جوکووچ اور کارلوس الکاراز پہلے رائونڈ کے فاتح،فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے،سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین نوویک جوکووچ اور ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز فرنچ اوپن ٹینس کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہو چکا ہے۔مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکی الیگزینڈر کواچ وچ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 2-6 اور 6-7(1-7) سے شکت دی۔ ہسپانوی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اطالوی حریف فلاویو کوبولی کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6، 2-6 اور 5-7 سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔پہلے رائونڈ کے دیگرے میچوں میں برطانوی ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری، کینیڈین کھلاڑی ڈینس شاپووالوف ،یونانی کھلاڑی سٹیفانوس،پائولش ہوبارٹ ہرکاز،روسی کھلاڑی آندرے روبلوف اور روسی کے ہی کیرن خچانوف نے کامیابی حاصل کر کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔\

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.