ورلڈ کپ کوالیفائر میچز آئندہ ماہ شروع ہوں گے،آئی سی سی

کوالیفائر میچز 18 جون سے 9 جولائی تک زمبابوے میں کھیلے جائیں گے

0 53

دبئی (شوریٰ نیوز)ورلڈ کپ کوالیفائر میچز آئندہ ماہ شروع ہوں گے،آئی سی سیکوالیفائر میچز 18 جون سے 9 جولائی تک زمبابوے میں کھیلے جائیں گے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کوالیفائر کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو الگ الگ گروپس میں شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق میگا ایونٹ میں جگہ بنانے کے لئے 10 ٹیمیں کوالیفائر میں مدمقابل ہوں گی۔ سابق ورلڈ چیمپئنز ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی براہ راست ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی نہ کر سکیں۔ وہ بھی کوالیفائر میچز کھیلیں گے۔ شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور یو ایس اے کی ٹیموں کو گروپ اے میں شامل کیا گیا۔ سری لنکا، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، عمان اور یو اے ای گروپ بی کا حصہ ہوں گی۔کوالیفائر میچز 18 جون سے 9 جولائی تک زمبابوے میں کھیلے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.