نئے انگلش کرکٹرزجولائی میں ہونیوالی امریکی لیگ کے نشانے پر

جیسن روئے کے بعد ابھرتے انگلش کرکٹرز کو بھی لبھانا شروع کردیا گیا

0 61

کراچی (شوریٰ نیوز) نئے انگلش کرکٹرزجولائی میں ہونیوالی امریکی لیگ کے نشانے پر ،میجرلیگ کرکٹ نے جیسن روئے کے بعد ابھرتے انگلش کرکٹرز کو بھی لبھانا شروع کردیا۔جیسن روئے نے گزشتہ دنوں ای سی بی کا معاہدہ ختم کرکے امریکی لیگ میں کھیلنے کا 2 برس کی رضامندی ظاہر کردی تھی، تاہم انھوں نے بدستور انگلش ٹیم کے لیے دستیابی بھی ظاہر کردی تھی۔ ان کے علاوہ لیگ منتظمین نے سمرسٹ کے ٹام کوہلیر کیڈمور سے بھی رابطہ کیا ہے، لائنز میں بھی شامل کئی پلیئرز امریکا کی لیگ میں کھیلنے کے لیے پرتول رہے ہیں، کیڈمور بھی انگلینڈ لائنز کی جانب سے کئی میچز کھیل چکے ہیں، جولائی میں شروع ہونے والی امریکی لیگ میں منتظمین دنیا بھر سے کرکٹرز کو جوڑنے کیلیے پرکشش مالی ترغیبات دے رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.