بابر اور رضوان ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کیلئے روانہ

بابر اور رضوان 31 مئی سے 3 جون تک پروگرام میں شریک ہوں گے

0 43

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)بابر اور رضوان ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کیلئے روانہ،بابر اور رضوان 31 مئی سے 3 جون تک پروگرام میں شریک ہوں گے،امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان امریکا روانہ ہوگئے۔بابراعظم اورمحمدرضوان ہارورڈ یونیورسٹی بزنس اسکول کےایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے۔دونوں قومی کرکٹرز ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہوں گے، بابر اور رضوان 31 مئی سے 3 جون تک ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے۔ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام ہارورڈ بزنس اسکول بوسٹن میں منعقد ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.